سوات، سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری:
مینگورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09اکتوبر 2009 ء)سوات کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈکلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ مزید دو شدت پسندوں کو نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا ہے۔ذرائع کےمطابق منگلور ، چار باغ اور مٹہ کے بالائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاہے ۔ دوسری جانب مٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوشدت پسندوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگئے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




