سوات آپریشن، تین شدت پسند مارے گئے سات گرفتار:
مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25اگست۔2009ء) سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن راہ راست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3شدت پسند مارے گئے اور 7گرفتار کرلئے گئے جبکہ دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے 11افراد نے چپڑیا ل میں ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔ مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق خوازہ خیلہ کے قریب ایک شدت پسند مارا گیا اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا ، تغان کے قریب دو شدت پسند مارے گئے جبکہ توتن بانڈے میں مقامی لشکریوں کے تین گھر مسمار کردیئے گئے ، کانجو کے قریب چھ شدت پسند پکڑے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لوئیر دیر میں پناہ گرین 80فیصد متاثرین نے 250سکول خالی کردیئے ہیں اور اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ گئے ہیں، جبکہ مالاکنڈ میں 23ٹرک آٹا تقسیم کیا گیا ہے ، متاثرین میں 2لاکھ 67ہزار 268کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




