ڈی آئی خان: متاثرین کی رجسٹریشن 3 اگست سے ہو گی:
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی ۔2009ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی وزیرستان ایجنسی سے آنے والے متاثرین کی رجسٹریشن تین اگست سے شروع ہوگی۔ یہ بات سوشل ویلفئیر آفیسر شاہ زمان نے ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہون نے بتایا کہ متاثرین کی رجسٹریشن کے لئے نائی ویلہ، دین پور اور ہمت میں تین پوائنٹس بنا دیئےگئے ہیں، جہاں جنوبی وزیرستان کی چھ تحصیلوں سراروغہ، لدھا،مکین، سوال، تیارزہ اور سروگئی سے نقل مکانی کرکے آنے والوں کی رجسٹریشن کی جائے گی ،رجسٹریشن اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے کی جارہی ہے۔ رجسٹریشن کے لئے نادرا کی تین ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں، ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید محسن شاہ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں جنوبی وزیرستان کے دو سو متاثرہ خاندان رجسٹرڈ ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




