"سوات ، دیر ، بونیر میں طالبان کیخلاف وجی آپریشن" پر مزید كوریج
سوات :تین کمانڈروں سمیت پندرہ شدت پسندہلاک:
مینگورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2009 ء) سوات کی تحصیل کبل کےعلاقے سیگرام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند کمانڈر ابو فراج سمیت گیارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، خوازہ خیلہ کے علاقے بابو سے شدت پسند کمانڈر ذاکر جبکہ پیوچار سے بھی ایک شدت پسندکی لاش ملی ہے، ادھر تحصیل مٹہ کے علاقےبرتھانہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر عالمگیر اپنے والد سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ سوات میڈیا سینٹر کے مطابق سیگرام میں ہونے والی کارروائی میں شدت پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دوسری جانب برتھانہ میں فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے وہاں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ادھر ڈاکٹر شمشیر کے خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد فورسز نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ، اور ڈھیری اور شگئی میں چیک پوسٹٰیں قائم کردی ہیں۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ادھر خود کو تحریک طالبان سوات کا ترجمان ظاہر کرنے والے عمر حسن احرابی نےغیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔