سوات میں موصلات کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی، ارباب عالمگیر:
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل نے کہا ہے کہ پشاور نادرن بائی پاس کے منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں کام شروع کردیا جائے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ منصوبے کیلئے وفاقی حکومت نے دو ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عوامی حکومت دہشت گردی سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کیلئے سرگرم عمل ہے۔ حکومت نے دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں سے سوات میں تباہ ہونیو الی سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر نو کیلئے پچاس کروڑ روپے کی رقم فراہم کر دی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




