سوات، بونیر اور دیر میں سترہ نئی تحصیلیں قائم کرنے کا فیصلہ:
مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی ۔2009ء) سوات،بونیر،مالاکنڈ ، اپر اور لوئر دیر میں امن و امان اور انتظامی نظام بہتر بنانے کے لئےسترہ نئی تحصیلوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اس ضمن میں سمری وزیراعلیٰ سر حد کو پیش کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں سات،بونیر اور دیر بالا میں تین، تین جبکہ لوئر دیر میں چار تحصیلیں قائم کی جارہی ہیں۔ اس انتظامی ردوبدل کا تخمینہ دو ارب اکسٹھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ سوات کی متوقع نئی تحصیلوں میں بریکوٹ، چارباغ، کبل، خوازہ خیلہ،بحرین اور مٹہ ، بونیر میں گاگرہ اور طوطالئی، دیرلوئر میں لال قلعہ اور ثمر باغ اور دیر بالا میں شرنیگل شامل ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




