جنوبی وزیرستان، آپریشن راہ نجات جاری، سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں مزید پندرہ شدت پسند ہلاک، دوسکیورٹی اہلکار شہید:
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8نومبر۔2009ء) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں مزیدپندرہ شدت پسند مارے گئے جبکہ دوسیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقوں سرا روغہ، لدھا اور شکئی میں سیکورٹی فورسزسےجھڑپوں میں سات شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔جھڑپوں میں دوسیکیورٹی اہلکار بھی شہید اور تین زخمی ہوئے۔ مکین کےعلاقےمیاں نور گاؤںٕ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔جبکہ نوازکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہوئے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




