آپریشن راہ راست، پانچ انتہاپسند ہلاک اور چودہ گرفتار:
مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر ۔2009ء) سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن راہ راست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پانچ ہلاک اور پانچ نے ہتھیار ڈال دئے۔ مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق تلیگرام ، باشور اور میندم میں پانچ شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، فتح پور میں پانچ اور الوچ ، مٹہ اور برامہ سے 9شدت پسند گرفتار کرلئے گئے ، دلائی میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ شدت پسند مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیرستان میں زاہد اللہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے آٹھ راکٹ فائر کئے جس سے چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ، ترجمان کے مطابق متاثرین مالاکنڈ میں تین لاکھ گیارہ ہزار نوسو پچاسی کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




