ایبٹ آباد پریس کلب اورایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابی شیڈول کااعلان کردیا گیا‘پولنگ30جنوری کو ہوگی، سید اعجاز حسین شاہ

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ایبٹ آباد پریس کلب اورایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابی شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے، پولنگ30جنوری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پریس کلب اورایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخاب کے حوالہ سے قائم الیکشن کمیشن کے چیئرمین سید اعجاز حسین شاہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریس کلب اوراے یو جے کی تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ممبر شپ کی تجدیدی فیس 21جنوری سے قبل سیکرٹری مالیات کے پاس جمع کروائیں۔

23جنوری کو ووٹرلسٹ آویزاں کی جائے گی۔ووٹرلسٹ پر اعتراض24جنوری جبکہ حتمی لسٹ 25جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی25جنوری کو شام 4بجے تک وصول کئے جائیں گے۔27جنوری کو کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروائے جاسکیں گے۔28جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے ۔30جنوری کو صبح 10بجے سے سہہ پہر 3بجے تک پریس کلب اورایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران اپنا ووٹ پول کریں گے جس کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی کرکے نتائج کااعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں