ضلع ناظم ایبٹ آباد کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ضلع ناظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم سردار شیربہادر نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں چوری،ڈکیتی،اقدام قتل و کار چوری اور راہزنی موبائل چھیننے خواتین پرس چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے ایبٹ آباد میں امن و امان کی صورتحال خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔آئندہ چند روز میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے جرائم کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں