وزیر داخلہ کی بے مثال خدمات پر تنقید کرنے والے عناصر غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹ ہیں، سجاد خان بگڑا

پیر 16 جنوری 2017 18:15

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد خان بگڑا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بے مثال اورگرانقدر خدمات پر تنقید کرنے والے عناصر غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے دہشت گردوں اور محب وطن لوگوں کی نشاندہی کر کے کروڑوں پاکستانیوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے دلدادہ لوگ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں