ڈاکٹراظہرجدون کے کیس میں مجھے پھنسانا سیاسی یتیموںکی چال ہے،میرا کوئی تعلق نہیں،امیدوارصوبائی اسمبلی امجدشاہزمان

پیر 16 جنوری 2017 19:28

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) امیدوارصوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے کہاہے کہ ڈاکٹراظہرجدون کے کیس میں مجھے پھنسانا سیاسی یتیموںکی چال ہے۔ ڈاکٹراظہرجدون کے کیس کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ جیل سے رہائی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران امجدشاہزمان کاکہناتھاکہ سیاسی یتیموں نے مجھے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون کے کیس میں بے گناہ پھنسایا ہے۔

ان سیاسی یتیموں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ان سیاسی یتیموںکی سازش کو میں آئندہ چند روز میں بے نقاب کرونگا۔ مجھے ذاتی طور پر ایم این اے ڈاکٹر اظہرجدون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کا سخت افسوس ہے۔اورمیں ڈاکٹر اظہرجدون کے ساتھ بدتمیزی کی بھرپور مذمت کرتاہوں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں