بکوٹ نتھیاگلی سڑک حالیہ برف باری کے بعد ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دی گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 18:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بکوٹ نتھیاگلی سڑک حالیہ برف باری کے بعد ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سرکل بکوٹ کے لاکھوں عوام نتھیا گلی، بکوٹ سڑک بند ہونے سے 2 گھنٹے کا سفر 6 گھنٹے میں طے کر کے براستہ آزاد کشمیر مظفر آباد مانسہرہ سے ہو کر اپنے ضلعی تحصیل ہیڈ کواٹرز ایبٹ آباد جانے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری طور پر سڑک کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں