سکولوں اور کالجز میں سکیورٹی کے حوالہ سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات

بدھ 22 فروری 2017 18:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد کے سرکاری سکولوں اور کالجز کے پرنسپلز کو سکولوں اور کالجز میں سکیورٹی کے حوالہ سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید کی زیرصدارت ضلع ایبٹ آباد کے سرکاری سکولوں اور کالجز کی پرنسپلز کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خرم رشید نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالہ سے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان عمارتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، مستعد اور تجربہ کار سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان نے سیکورٹی کے حوالہ سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈی پی او نے نجی اداروں کے سربراہان کی تجاویز غور سے سنی اور تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں