عارفوالا: الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

پیر 16 جنوری 2017 16:06

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) عارفوالا الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب بہاولنگر کے صدر گلزاراحمد چوہدری کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں میاں سعدسیال، محمدرمضان جانی ، محمد سعید نوئی ، ظہیراحمد علوی ، محمدعباس چوہدری ،زاہد غوث، محمداعظم ،حاجی محمد متین سعید، راحیل شاہد، مرزاذیشان ، چوہدری جمیل جٹ، ملک شبیراحمد ، محمد امجد ،منیراحمد گل ،عبداللہ زاہد،نیازاحمد وٹو،ملک زبیراحمد سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں