عارفوالا، بوگس چیک دینے پر کاشتکاروں کیخلاف مقدمات درج

منگل 17 جنوری 2017 15:06

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ہزاروں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا‘ تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی زید مشتاق نی270000 روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر کاشتکار ظہیرحسین کے خلاف اور جناح چوک کے رہائشی موسیٰ خان نی40000 روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر کاشتکار غلام علی کے خلاف تھانہ سٹی عارفوالا میں مقدمات درج کرادیئے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں