محکمہ فوڈ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ٹرک سے سرکاری گندم کی700 تھیلے برآمد کر لئے، ڈرائیور گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ٹرک پر چھاپہ مار کر سرکاری گندم کی700 تھیلے برآمد کر لئے، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بوریوالہ چوک میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبولہ سے سرکاری گندم سے لوڈٹرک کو روک کر کارروائی کی جس سے چوری ہونے والی سرکاری گندم کی700-PCC تھیلے برآمد کرکے ڈرائیور ٹرک عرفان عابد کو پکڑلیا ،تھانہ میں فوڈانسپکٹر نعیم الحسن سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں