سابق صدر غلام اسحاق خان کا 102 واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

سابق صدر غلام اسحاق خان کا 102 واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)سابق صدر غلام اسحاق خان کا102 واں یوم پیدائش کل جمعہ کو منایا جائے گا، وہ 20 جنوری 1915ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے، غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین واپڈا، سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع ، وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں، انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نواز ا گیا، وہ 27اکتوبر2006ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں