پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

پیر 16 جنوری 2017 16:06

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں اسداللہ پور میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد حسن کو آٹھ لیٹرشراب سمیت گرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں16/SP سے محمد حسین، مرلے چوک سے محمد منشاء اورنواحی گائوں55/SP سے اقبال کو گرفتارکرکے تین عدد ناجائز پسٹل30 بور ،کاربین12 بور اور18 عدد کارتوس برآمد کرلیی ، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں