عبدالرحمٰن چغتائی کی برسی کل منائی جائے گی

پیر 16 جنوری 2017 16:06

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) معروف آرٹسٹ عبدالرحمٰن چغتائی کی42 برسی کل 17جنوری بروز منگل کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، عبدالرحمٰن چغتائی نے پینٹنگ کے شعبہ میں اپنا منفر د انداز متعارف کراکے بین الاقوامی شہر ت حاصل کی ،عبدالرحمٰن چغتائی 21ستمبر1897ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور نیشنل کالج آف آرٹس سے آرٹ کی تعلیم حاصل کی ،انہوں نے 1949سی1960 تک محکمہ ڈاک کے ٹکٹس بھی ڈیزائن کیے،انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے لوگو بھی ڈیزائن کیے،پینٹنگ بنانے کے علاوہ انہوںنے افسانہ نگار کی حیثیت سے بھی شہرت پائی، عبدالرحمٰن چغتائی 17جنوری 1975ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں