شاعر رضی اختر شوق کی 18ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:30

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)اردو کے معروف شاعر رضی اختر شوق کی 18ویں برسی کل22 جنوری بروز اتوار کو منائی جائے گی، وہ23 اپریل1933 کو سہارنپور میں پیدا ہوئے تھے ان کااصل نام رضی الحسن انصاری تھا ۔

(جاری ہے)

شوق جدیدلب ولہجے کے شاعر تھے ان کے شعری مجموعوں میں ’’مرے موسم مرے خواب اور جست ‘‘ کے نام شامل ہیں مرے موسم مرے خواب پرانہیں اکادمی ادیبات پاکستان نے ہجرہ ایوارڈ بھی عطا کیا تھا وہ 22جنوری 1999کووفات پاگئے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں