پٹواریوں کے محکمے نے خوار کردیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 13 دسمبر 2016 18:03

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔13 دسمبر ۔2016ء ) محکمہ مال کے اعلیٰ افسروں کی عدم دلچسپی کے باعث اٹھارہ ہزاری کی عوام دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ مال کے اعلیٰ حکام کی عدم توجہی کے باعث اٹھارہ ہزاری کے سینکڑوں سائلین کے کیس کئی سالوں سے تحصیل آفس اٹھارہ ہزاری کی عدالتوں میں ریر سماعت ہیں جن کے فیصلوں کی انتظار میں لوگ میلوں سفر طے کر کے تحصیل آفس اٹھارہ ہزاری آتے ہیں جہاں انہیں کلرکوں کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ آج تحصیلدار صاحب موجود نہیں ہیں سارا سارا دن تحصیل آفس کے احاطے میں کھڑے کھڑے اپنا قیمتی وقت ضائع کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔

آٹھ سال گزرنے کے باوجود ججز کی تعیناتی نہ ہو سکی ۔ تحصیل ہذا میں ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے کی وجہ سے وکلا بھی جھنگ کورٹس میں بیٹھتے ہیں جن کو اٹھارہ ہزاری لانے کیلئے سائلان کو اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے لوگوں مسائل کو مسلسل نذر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ اٹھارہ ہزاری کی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اٹھارہ ہزاری کی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں