دریابرد ہونیوالی زمین کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 8 فروری 2017 17:14

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08فروری ۔2017ء ) مقامی سماجی رہنما وتحصیل صدر کسان بورڈ صفدر خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ انتظامیہ دریابرد ہونے والے علاقوں بارے نوٹس لے اور متاثر ہونے والی عوام کو متبادل جگہ فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دریائی موضع کوٹ ملدیو دریابرد ہو چکا ہے اور ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کیلئے رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں نوبت فاقوں تک آچکی ہے روزگار کے ذرائع بھی ناپید ہوچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو متبادل سرکاری جگہ فراہم کرنے کیلئے متعدد بار رجو ع کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کا نمائندہ ہوں اور غریب عوا م کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی ہے اس جدوجہد کو جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مایوسی کے بعد اب صوبائی محتسب سے رجوع کیا ہے انہوں نے بتایا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تحصیل جھنگ میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی خالی پڑی ہے حکومت اور انتظامیہ آفت زدہ علاقے کی عوام کیلئے متبادل جگہ کی الاٹمنٹ کردے تو سینکڑوں لوگ از سرنو آباد ہوجائیں گے انہوں نے کہا خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے غریب عوام کیلئے جلد از جلد ہنگامی حکم نامہ دادرسی جاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری دادرسی نہ کی گئی تو خود سوزی پر مجبور ہوجائیں گے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں