اٹک کی112سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کرکٹ ٹورنا منٹ

ٹورنامنٹ میںملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموںو کشمیر اور شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے علاوہ ضلع اٹک کی6تحصیلوںسے بھی تقریباًً 100سے زائد کرکٹ کلبوں کی بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

بدھ 28 دسمبر 2016 14:13

اٹک خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) تیسرا آل پاکستان اٹک انویٹیشن T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016-17ء پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و پیٹرن یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک محمدفاروق المعروف فوقی دادا کے زیراہتما م مسلسل گزشتہ3سالوں سے لگاتار کھیلاجانے والا ضلع اٹک کی112سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کرکٹ ٹورنا منٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے اس ٹورنامنٹ میںملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموںو کشمیر اور شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے علاوہ ضلع اٹک کی6تحصیلوںسے بھی تقریباًً 100سے زائد کرکٹ کلبوں کی بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ اب تک اس T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں80 کرکٹ کلبوں کی ٹیمیں انٹر ہو چکی ہیں،ان کرکٹ کلبوں کی ٹیموں میں پاکستان کی انٹرنیشنل قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں کھیلنے والے قومی کھلاڑی میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں میں کھلاڑیوںکواپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کے ساتھ ساتھ مبلغ ایک لاکھ20ہزار روپے کے نقدانعامات بھی جیتنے کاموقع ملے گا،ان خیالات کااظہارٹورنامنٹ آرگنائیزر سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و پیٹرن یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادانے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے’’این این آئی‘‘کے نمائندہ سے ان کے دفتر دوکان نمبرK-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 اٹک شہر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے،اس موقع پرسیکرٹری ٹورنامنٹ بابائے کرکٹ ضلع اٹک و بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہرمحمودمودی ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے تمام امور کے کرتا دھرتا اور روح رواں سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و سابق صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک ظہیراحمد اورابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سابق سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ آرگنائیزر سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و پیٹرن یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادانے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے کہاکہ اس رنگارنگ اورنقدانعامات کی بارش سے بھرپور T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح20نومبر2016ء بروزاتوار کوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کلب راولپنڈی اورصوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کی) سے بنوں چیتا کرکٹ الیون بنوں کے درمیان کھیلے جانے والے افتتاحی میچ سے ہو چکا ہے ،افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے نامزد چیئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ، انہوںنے بتایا کہ اس تاریخیT-20کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ونر ٹیم کو50ہزار روپے نقد کے علاوہ وننگ ٹرافی بھی دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر آنے والی رنر اًپ ٹیم کو 25ہزار روپے نقد کے علاوہ رنر اًپ ٹرافی بھی دی جائے گی ،اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بہترین بائولر کو 5,5ہزار روپے نقداورٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مین آف دی فائنل میچ کو2500روپے کے نقد انعامات کے علاوہ خوبصورت قیمتی ٹرافیاں بھی دی جائیں گی جبکہ اس T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنچری اور تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والے کھلاڑیوں سمیت بائولنگ میں ہیٹرک کرنے والے ،ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کے علاوہ ٹورنامنٹ میں زیادہ بائونڈریاں( چھکے اور چوکی) لگانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات اور خوبصورت قیمتی ٹرافیاں بھی دی جائیں گی ،ٹورنامنٹ آرگنائیزر سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و پیٹرن یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادانے ٹورنامنٹ کی تفصیلات کے حوالے سے ’’این این آئی‘‘کے نمائندہ کو ان کے دفتر دوکان نمبرK-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 اٹک شہر میںایک خصوصی ملاقات کے دوران خصوصی انٹرویودیتے ہوئے مزید کہا کہ اسT-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسرے صوبوں اور دور دراز سے آنے والی کرکٹ کلبوں کی ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں رہائش اور کھانے (قیام وطعام) کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اس توریخی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انٹرنیشنل قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی معروف آل رائونڈر حماد اعظم بھی الفیصل کرکٹ کلب اٹک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیلنے والے کئی فسٹ کلاس معروف کرکٹرز جن میں راولپنڈی کی ریجنل ٹیم کے کھلاڑی حسیب اعظم، اخلاق احمد لاکی ،ندیم سکندر اور سید نجم الحسن بھی الفیصل کرکٹ کلب اٹک کی نمائندگی کریں گے اور معروف فسٹ کلاس کرکٹرز احسن خان اور عقیل خان باس ٹائیگرز کرکٹ الیون تحصیل حضرو کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ، اس تاریخیT-20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار محمد خان ہونگے ،آخر میں ٹورنامنٹ آرگنائیزرز ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادانے کہا کہ اس تاریخی T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی خواہش مندٹیمیں سیکرٹری ٹورنامنٹ بابائے کرکٹ ضلع اٹک وبانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہرمحمودمودی سے ان کے موبائل نمبر0300-5609119پررابطہ کر سکتی ہیں جبکہ اس تاریخی T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادضلع اٹک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا-

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں