محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ایکسائز انسپکٹرعارف اللہ خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون 42لگژری گاڑیوں کے چالان کر کے حکومت کے ریونیو میں جمع کروا دیے، تفصیلات کے مطابق ای ٹی او اٹک کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کے حکم پر ایکسائز انسپکٹر عارف اللہ خٹک نے اپنی ٹیم اسد نواز،ملک اسلم،محبوب الہی اورغلام شبیرکے ہمراہ 42گاڑیوں کے چالان کیے جن میں کچھ گا ڑیاں غیر رجسٹرڈ اور بغیر ٹوکن کے تھیں اور حکومتی ریونیو میں لاکھوں روپے جمع کروائے، عارف اللہ خٹک نے بتایا کہ ہمیں مذکورہ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلہ میں کوئی سفارش قبول ہر گز نہ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ نان رجسٹرڈ گاڑیاں اور بغیر ٹوکن گاڑیوں کے مالکان کو متنبع کرتا ہوں کہ وہ جتنی جلد ممکن ہوسکے جرمانے سے بچتے ہوئے اپنی گاڑیوں کے ٹوکن لگوائیں اور گاڑیوں کو رجسٹرڈ کریں ورنہ انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں