نواز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ انتہائی کامیاب ، ملکی وقار میں اضافہ ہوگا، شیخ آفتاب احمد

منگل 17 جنوری 2017 20:00

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ انتہائی کامیاب رہے گا اور ان کے دورے سے ملکی وقار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دورے میں وزیر اعظم مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے جس سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وہ سرمایہ داروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں