اٹک, ڈسٹر کٹ مرکزی سیر ت کمیٹی کا ما ہا نہ اجلاس ,ضلعی انتظامیہ پو لیس اور د یگرمحکمو ں سے اظہار تشکر

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ڈسٹر کٹ مرکزی سیر ت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کا ما ہا نہ اجلاس ضلعی دفتر صرافہ بازار میں زیر صدارت نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس منعقد ہوا جس میں نا ئب نگران اعلیٰ راشد الرحمن خان ،صدر حاجی محمد الماس ، نا ئب صدر سید محمداقبال وارثی ،ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان ،قائم مقا م جنرل سیکر ٹری ندیم رضا خان اور دیگر عہدیداران وممبران نے شر کت کی اجلاس میں مختلف امور پرغور کیاگیا اور جشن عیدمیلاد النبی ؐ کی تقریبات میں شرکت پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ڈی سی رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک زا ہدنواز مروت سمیت ،علماء کرام ، مشائخ عظام، نعت خوان پارٹیوں ، معززین علاقہ ، شہریوں ،تاجروں اوراسٹیج سجانے والوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاو ن کابھی شکریہ اداکرتے ہو ئے ضلعی انتظامیہ اٹک پو لیس، ٹریفک پولیس ، ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری محکمو ں کابھی خصوصی شکریہ ادا کیاگیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں