اٹک، قاضی احمد اکبر متحرک اور عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں ،،پارٹی رہنما

پیر 16 جنوری 2017 22:31

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان ،سابق سینئر نائب صدر فاضل خان وردگ ،سابق تحصیل صدر جہانزیب خان ،سابق جنر ل سیکر ٹری تحصیل حضرو ممتاز خان وسابق عہدیداران جاوید اقبال آف جلالیہ ،سردار احمد کھٹانہ ،حافظ عنصر رحمان کونسلر ،سٹی صدر حضرو طاہر پرویز ،نور خان،ملک یاسر خان ،یاسر خان (عدلزئی )کامران سلطان ،عاقب خان ،مسعود میر ،حاجی عارف خان ،مستری محمد اعجاز ،احسن نواز شارجہ ،گل گلو ،ظہور الہی ،افتخار خان لکوڑی ،ماسر محمد طفیل ،ملک افراز ،ابراہیم خان ،سہیل خان ،محمد احد ،افسر خان ،سعید خان ،شہزاد خان ،شاہین خان ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قاضی احمد اکبر خان کا ضلعی صدر بننا پارٹی اور کارکنا ن کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں قاضی احمد اکبر اعلیٰ تعلیم یافتہ ،انتہائی ملنسار ،باکردار ،متحرک اور عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں ہم ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان کی صدارت میں متحد ہیں انشاء اللہ ضلع بھر کی طرح تحصیل حضرو میں بھی تنظیم سازی کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،فخر چھچھ ملک امین اسلم اور فرزند چھچھ قاضی احمد اکبر آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حلقہ این اے 57اور پی پی16سے کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے جس کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہو ں نے کہا کہ قاضی احمد اکبر خان کو ہمارے قائد اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے صدرنارتھ پنجاب عامر کیانی کی مشاورت سے نامزد کیا ہے لہذاعمران خان کے پائوں میں بیٹھ کر سیلفیاں بنانے والے اور ان کے ساتھ فوٹو سیشن کیلئے قائدین کی منت سماجت کر نیوالے اپنی شرمناک حرکتوں سے باز رہیں اور پارٹی ڈسپلن کا مکمل خیال رکھیں انہو ں نے مزید کہا کہ ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر میں اختلافات کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب تک نظریاتی کارکنان پارٹی میںانشاء اللہ یہ دونوں قائدین دو جسم ایک جان بن کر پارٹی کیلئے اپنی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا قائد کہنے والے ان کی جوتیوں میں بیٹھ کر سیلفیاں اور فوٹو سیشن کروانے ان کے احکامات کو تسلیم بھی کریں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں