فتح جنگ،مسلم لیگ ن کی حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،محمد شاویز خان

جمعہ 20 جنوری 2017 14:45

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اوقاف مذہبی امور ایم پی اے محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، سرکاری اداروں میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔ حلقہ پی پی 17کے دونوں شہروں فتح جنگ اور حسن ابدال میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے یہی وجہ ہے کارکردگی کے لحاظ سے یہ دونوں ہسپتال پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ میں نئے بھرتی ہونے والے پیرا میڈیکل سٹاف میں تعیناتی کے لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو فتح جنگ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد دائود ،وائس چیئرمین ملک بلال عباس،ممبران حاجی محمد اعظم ،ملک بشیر حیات،چوہدری علی ایوب ،محمد سفیر ملک ،ن لیگ کے تحصیل و سٹی کے عہدیداروں سردار قدیر خان،محمد صدیق کانجو،سردا ر فیصل خان،عبدالجبارجباری سمیت کثیر تعداد میں لیگی کارکن،محکمہ صحت کے افسران اور اہل کار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں