اٹک،جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی کا ا اجلاس

جمعیت کے سو سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب کرانے پر تبادلہ خیال

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی کا ایک روز قبل اجلاس تحصیل جنڈ مٹھیال میںمنعقد ہوا جسمیں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے امراء ،ذمہ داروں اور علمائے اکرام اور کثیر تعداد میںصحافی برادری نے شرکت کی اجلاس کا ایجنڈا جمعیت کے سو سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب کرانا اور پور ے ضلع میں جماعتی کارکنوں ،ورکروں اور علمائے اکرام کو منظم کرنا مقصود ہے ضلع اٹک کے تحصیل کے ذمہ دار قاری محمد اقبال صاحب نے کہا کہ ہم ضلع بھر کے تمام علمائے اکرام اور سیاسی وسماجی شخصیات تک دعوت نامے پہنچائیں گے اور پینافلیکس اور پوسٹر بھی اہم مقامات پر لگائیں گے امیر تحصیل حضرو مولانا محمد نعیم، مولانا فضل وہاب ،مولانا بلال بادشاہ،مولانا شیر زمان اور دیگر علمائے اکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے اجلاس کے جو میزبان تھے مفتی امیر زمان انکو اجلاس میں شرکت سے مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں نے پابندی عائد کر دی جو کہ سراسر زیادتی پر مبنی ہے جماعت کے عہدیداروں نے کہا کہ مفتی صاحب تحصیل جنڈ کے پر امن اور اہم ذمہ داروں میں ہیں آج تک کسی کو تپھڑ تو کجا میلی آنکھ اٹھا کر بھی کسی کو نہیں دیکھاپر امن لوگوں کو فرتھ شیڈول میں ڈالنا محبین وطن علماء مدارس سے سراسر بغض ہے جو کہ اسلامی جمہوریہ پر ایک سیاہ دھبہ ہے ایس ایچ او،ڈی پی او وغیرہ تمام سے رابطے کئے لیکن انکاری اور شرکت کی اجازت نہیں دی دنگا فساد اور سڑکوں کو بلاک کرنے والوں کو تو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے اور پر امن مذہبی لوگوں کو حراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور غیر قانونی راہ کی طرف گامزن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہم پر امن لوگ ہیں اورپر امن جدو جہد جاری رکھیں گے تیسری قوت کے ہاتھوں کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گااسکا اختتام مولانا سلیم اللہ خان کی دعائے مغفرت اور ملکی سلامتی اور بقاء کے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں