اٹک،ادبی تنظیم’’فانوس‘‘کے زیراہتمامشاعروناول نگارڈاکٹروحید احمد کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)ملک کے نامورنظم گوشاعرڈاکٹروحیداحمدکے اعزازمیں’’فانوس‘‘کی شامِ پذیرائی،اردوادب میں ڈاکٹر وحید احمداپنے فلسفہٴ فکرکی بدولت منفردمقام رکھتے ہیں۔ وہ عہدِحاضرمیںنظم کاایک اہم حوالہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی نظم جذباتی سطح پرپڑھنے والے کواپنااسیرکردیتی ہے،دانشورومعروف شاعرمحمداظہارالحق اورممتازافسانہ نگار سعید اخترملک کاہدیہٴ تبریک تفصیلات کے مطابق واہ کی معروف ادبی تنظیم’’فانوس‘‘کے زیراہتمام ملک کے نامورنظم گوشاعروناول نگارڈاکٹروحید احمد کے اعزاز میںپروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کی صدارت سابق بیوروکریٹ ،دانشورومعروف شاعرمحمداظہارالحق نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممتازافسانہ نگار سعیداخترملک تھے نظامت کے فرائض سیکرٹری ’’فانوس‘‘عتیق عالم نے انجام دئیے دیگرمہمانوںمیںواہ،ٹیکسلا،حسن ابدال اوراسلام آبادکی علمی ،ادبی و ثقافتی تنظیموںسے وابستہ شخصیات نے بھرپورشرکت کی جن میںمعروف شاعرامدادآکاش،چیئرمین واہ کلچرل فورم شعیب ہمیش،صدرادب دوست فورم آصف محمود،صدرمریداقبالؒ فائونڈیشن ایس ایم قاسمی،ماہرتعلیم عطاء الرحمٰن چوہدری،محمدعارف قادری،عابدحسین،سعیداللہ قریشی،عبدالباسط معصومی ودیگر شامل تھے اس موقع پرمحمدمشتاق آثم، خالدقیوم تنولی اورمحموداظہر نے صاحبِ شام کی شخصیت وفن کے حوالے سے تحقیقی مقالے بھی پیش کیے جبکہ مہمان خصوصی سعیداخترملک اورصاحبِ صدرمحمداظہارالحق نے ڈاکٹروحیداحمدکوبحیثیت نظم گوشاعر اردوادب کااہم اورتواناحوالہ قراردیتے ہوئے ان کی منتخب نظمیں سنا کر ہدیہٴ تبریک پیش کیا، صاحبِ شام ڈاکٹروحیداحمدنے تقریب کے انعقادپر’’فانوس‘‘کاشکریہ اداکرتے ہوئے واہ،ٹیکسلااورحسن ابدال میںگزارے تین سالوں کواپنی زندگی کاقیمتی اثاثہ قراردیاانہوںنے مہمانانِ گرامی اورسامعین کی پرزورفرمائش پر اپنی شہرہ آفاق نظمیںسناکرخوب دادوتحسین سمیٹی

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں