رہنماؤں کو اپنے رویے درست کرنے کی ضرورت ہے، جے سالک

اسلامی تاریخ میں کوئی بھی خلیفہ امیر نہیں تھا بلکہ انہوں نے دولت سمیٹنے کی بجائے اپنی پوری زندگی تک عوام کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی ،آرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی

منگل 24 جنوری 2017 23:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ رہنماؤں کو اپنے رویے درست کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اسلامی تاریخ میں کوئی بھی خلیفہ امیر نہیں تھا بلکہ انہوں نے دولت سمیٹنے کی بجائے اپنی پوری زندگی تک عوام کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان امیر بھی ہو اورخود کو لیڈر بھی کہتا ہواور سچا مسلمان یا سچا مسیحی بھی چوں کہ رہنما قوم کے باپ ہیں تو ایک باپ خود کو امیر کیسے بنا سکتا ہے جبکہ اس کے بچے بھوک سے مر رہے ہوں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے بھی انتہائی سادہ زندگی گزاری اور مال جمع کرنے سے گریز کیا، قائداعظم نے اپنی تمام جائیداد پاکستان کو دے دی حرام یا حتٰی کہ ہلال کی کمائی سے بھی اپنے بینک بھرنے والے کبھی بھی قوم کے باپ نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ جو بھی خود کو لیڈر ثابت کرنا چاہتا ہے اسے پہلے اپنے تمام اثاثہ جات پاکستان کو دینے ہوں گے ورنہ وہ خود کو عوام کے لیڈر کہیں نہ اپنی جماعت کے انہوں نے کہا کہ خودکو لیڈرکہنے والے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ قوم کے باپ بننا چاہتے ہیں یا نوکر۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں