اٹک ،مضافاتی پہاڑوں میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک چار گرفتار، ا پولیس اہلکارزخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) کھنڈہ کے مضافاتی پہاڑوں میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک چار گرفتارجبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی،تفصیلات کے مطابق بنک ڈکیتی کے درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکوئوں کے خلاف اٹک پولیس کا کامیاب آپریشن،ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کاروائی سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ،کراس فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان زخمی حالت میںہسپتال منتقل ہو گیا پولیس نے چار ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں