وفاقی اور صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کی بجائے بجٹ کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر ہی خرچ کررہی ہے ، ایمان طاہر

ہفتہ 18 فروری 2017 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) تعلیم ہماری حکومتوں کی ترجیحی نہیں ہے ہمارے تعلیمی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کی بجائے بجٹ کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر ہی خرچ کرنا قومی ترقی کی ضمانت سمجھتی ہے میجر طاہر صادق کے آٹھ سالہ دور نظامت میں تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح رہی اور ہم آج بھی تعلیم اور صحت کو پہلی ترجیحی سمجھتے ہیں پنجاب گروپ آف کالجز کی شاندار فیکلٹی ، بہترین انفراسٹرکچر اور منفرد نظام تعلیم اس ادار ے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے پنجاب گروپ آف کالجز فتح جنگ کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا اس موقع پر اساتذہ ، معززین ، طلباء و طالبات کے والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ایمان طاہر نے کہا کہ والدین کے لیے قیمتی سرمایہ اُن کی اولاد ہے اس لیے والدین تعلیمی اداروں پر بھروسہ کر کے اپنے بچوں کا داخلہ اچھے اداروں میں کراتے ہیں طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ پاکستان کا مستقبل بلا شبہ نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے میجر طاہر صادق نے اپنے دو ادوار میں تعلیم کے شعبہ کو خاص اہمیت دی یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر میں انہوں نے تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کیا کامسیٹس اور ایجوکیشن یونیورسٹی جیسے تعلیمی اداروں کے قیام کی بدولت اٹک کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اپنے گھر میں میسر آئے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کو کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہی تعلیمی اداروں میں سٹاف ، اساتذہ اور دیگر سہولتوں کی شدید کمی ہے جبکہ ہسپتالوں میں غریب لوگوں کو گولی تک میسر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں