گھریلوے جھگڑے پر سنگدل باپ نے مبینہ طور پر دومعصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نالے میں پھینک دیں

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:38

گھریلوے جھگڑے پر سنگدل باپ نے مبینہ طور پر دومعصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نالے میں پھینک دیں
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سندھ کے ضلع میرپورخاص میں گھریلو جھگڑے کے بعد سنگدل باپ نے مبینہ طور پر دومعصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاشیں قریبی نالے میں پھینک دیں، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اللہ ڈنو پہنور کے مطابق ملزم رانو کولہی نے میرپورخاص کے قریبی گوٹھ قربان علی شاہ میں اپنے دو بچوں 3 سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹے کو گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا، بعد ازاں ان کی لاشوں کو قریبی پانی کے نالے میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں گائوں والوں کی جانب سے مچھلی کے شکار کے وقت پانی کے نالے سے برآمد ہوئیں، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے سسر کی درخواست پر واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں