ْ سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کمیشن فراہمی اورنکاسی آب کی اسکیموںکاجائزہ لینے بدین پہنچ گئے

واٹرسپلائی اسکیموںکادورہ کیا

بدھ 8 فروری 2017 11:17

ْ سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کمیشن فراہمی اورنکاسی آب کی اسکیموںکاجائزہ لینے بدین پہنچ گئے
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کمیشن فراہمی اورنکاسی آب کی اسکیموںکاجائزہ لینے بدین پہنچ گئے،کمیشن کی سربراہی جسٹس اقبال کلہوڑوکررہے تھے،سپریم کورٹ کے حکم پرسندھ میںپینے کے ناقص اورمضرصحت پانی کی فراہمی اورنکاسی وفراہمی آب کی اسکیموںکاجائزہ لینے بدین پہنچ گیاجہاںانہوں نے قاضیہ واہ،واٹرسپلائی،نکاسی آب گوپانگ محلہ اورکھوسکی بائی پاس میںواٹرسپلائی اسکیموںکادورہ بھی کیا،قاضیہ واہ میںشہرکی گلی محلوںاورگھروںکاگندہ پانی جگہ جگہ اخراج کیاجارہاتھاجسے مشینوںکے ذریعے واٹرسپلائی کے تالابوںمیںذخیرہ کیاجاتاہے،واٹرسپلائی کے تالابوںکی بھی کئی سالوںسے صفائی نہیںکی گئی جبکہ کھوسکی بائی پاس پرواٹرسپلائی کے تالابوںپرقائم آراوپلانٹ کے فلٹربھی کئی ماہ سے تبدیل نہیںکئے گئے تھے جس کے بارے میںکمیشن نے آگاہی لی اوربدین میںفراہمی ونکاسی آب کی مجموعی صورتحال پرعدم اطمنان کااظہارکیا،اس موقع پرشہریوںنے کمیشن کے سامنے شکایات کے انبارلگادیئے اورانہیںبتایاکہ شہرگندے پانی کے جوہرمیںتبدیل ہوگیاہے،اورجگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیںجس پرکمیشن کے اراکین نے شہریوںکواپنی شکایات تحریری طورپربھی دینے کوکہا،اس موقع پرسپریم کورٹ میںدرخواست گزارشہاب اوستوایڈووکیٹ نے کہاکہ سندھ نے دیگراضلاع کی طرح بدین میںبھی شہریوںکوپانی کے نام پرزہرپلایاجارہاہے اورمضرصحت پانی شہریوںمیںبیماریاںپیداکرکے ان کی زندگی چاٹ رہاہے۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ گٹرنالوںکے منہ نہروںمیںکھول دیئے گئے ہیںشوگرملوںکے فضلے کے اخراج سے بھی بیماریاںپھیل رہی ہیںاورماحولیاتی آلودگی میںبھی اضافہ ہورہاہے،ڈپٹی کمشنربدین شوکت جوکھیو،اے ڈی سی علی نوازبھوت،اے ڈی سی ٹوعمران الحسن خواجہ،رجسٹرارہائی کورٹ غلام مصطفیٰ چنہ اوردیگرمحکموںکے افسران بھی اس موقع پرموجودتھے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بھی کمیشن کے ہمراہ موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں