بدین:اسپتال میںحاملہ عورت کوغلط دوائی پلا دی گئی ، کومہ میں چلی گئی ،شوہرکاملوث لیڈی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کامطالبہ

منگل 10 جنوری 2017 17:47

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء)بدین کے نواہی شہرٹنڈوغلام اسپتال میںحاملہ عورت کوغلط دوائی دینے سے عورت کومہ میں چلی گئی شوہرکاملوث لیڈی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے رہائشی قادربخش نے ایوان صحافت بدین میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایاکہ اس کی بیوی بنام رانی جوکہ حاملہ تھی کے علاج کے لیے ٹنڈو غلام علی کی لیڈی ڈاکٹرعفت جمیل کے پاس علاج کے لیے لے گئے جس نے غلط دوائی دی جس کے نتیجے میںاس کی بیوی رانی بیہوش ہوگئی جوتاحال بیہوش ہے ظاہرہوتاہے کہ وہ کومہ میں چلی گئی ہے انہوںنے کہا کہ اس کی بیوی رانی زندگی اورموت کی جنگ لڑرہی ہے جس کی ذمہ دارلیڈی ڈاکٹرعفت جمیل ہے جس نے غلط علاج کیااوراس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

#

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں