بدین میں 22 گھنٹے بجلی بند، کاروبار ومعمولات زندگی سخت متاثر عوام پریشان

بدھ 1 فروری 2017 22:22

ْبدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) بدین میںروزانہ 24 میں سے 22 گھنٹے بجلی بند بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ومعمولات زندگی سخت متاثر عوام پریشان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ماہ سے بدین میں حسیکو کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 20 سے 22 گھنٹے غیر اعلانیہ بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشانی میں مبتلا ہے کاروباری معمول کی زندگی سخت متاثر ہورہے ہیں اس صورتحال کے باوجود بدین سے منتخب اسمبلی ارکان اور بلدیاتی نمائندگان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ بدین کے تاجر بھی سیاستدان بننے کے باعث اب تو شہر میں نہ تو حسیکو کے خلاف ہڑتال ہوتی ہے اور نہ احتجاج عوام کے مطابق سیاست اب صرف ذاتی مفاد تک محدود ہوکررہے گی حسیکو والے ہرماہ ہزاروں روپے کے ناجائز بل بھیجتے ہیں لیکن بدترین لوڈشیڈنگ سے ایک گھنٹہ بھی کم کرنے کوتیار نہیں الٹا اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ جو بل ادا نہیں کریگا وہ اس کے خلاف کارروائی کرینگے جبکہ عوامی شکایات کے باوجود ناجائز بل وصول کیے جارہے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں