فرنٹ ڈیسک آن لائن سسٹم کے قیام سے تھانہ کلچرمیں تبدیلی آرہی ہے،ڈی پی او بہاولپور

منگل 17 جنوری 2017 22:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیسک آن لائن سسٹم کے قیام سے تھانہ کلچرمیں تبدیلی آرہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میںلایا گیا ہے۔رواں سال کے آغازسے تھانہ میں FIRاور روزنامچہ کے اندراج کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیا ہے تاکہ پولیس سسٹم میں مزید بہتری پیدا ہو۔

تھانہ کے جملہ ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کیاجائے گا۔ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب لاہور کی ہدایت پر ضلع بھرکے تمام تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا عملہ تمام ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کرکے آن لائن سسٹم سے منسلک کرے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میںضلع کے تمام تھانہ جات کے محرران سے میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں انہوں نے ضلع بھر کے تھانوں کے محرران کو ہدایت کی کہ وہ فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ سے مکمل تعاون کریں تاکہ اس سسٹم کو کامیاب بنایا جاسکے۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اورتھانہ کے ریکارڈ کو آن لائن سسٹم سے منسلک کرنا ہماری ترجیح ہے اور تمام محرران ترجیحی بنیادوں پر کام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے محرران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ میں ریکارڈ کی تکمیل، صفائی پرخصوصی توجہ دیں،محرران چونکہ ہر وقت تھانہ پر موجود ہوتے ہیں اس لئے حوالات میں بند ملزمان اور مین گیٹ سنتری ڈیوٹی پر توجہ دیں۔

اگر کوئی محرر اپنے فرائض میں غفلت، لاپرواہی کا مرتکب ہوگا تواس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔میٹنگ میںفوکل پرسن فرنٹ ڈیسک ڈی ایس پی لیگل کنور محمد قاسم، ڈی ایس پی لیگل محمد شاہد اقبال ، ڈسٹرکٹ انچارج آئی ٹی ونگ محمدثاقب،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فرنٹ ڈیسک محمد ایاز خان کے علاوہ پی آر او ٹو ڈی پی او جام محمد ساجد اورنائب ریڈر ٹو ڈی پی او رانا عبدالغفار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں