بہاولپور میں آگ سے بال کاٹنے والے حجام کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 12:35

بہاولپور میں آگ سے بال کاٹنے والے حجام کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء): بہاولپور میں آگ سے بال کاٹنے والے حجام کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل پاکستان کے ایک ایسے حجام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو آگ سے بال کاٹنے میں مہارت رکھتا تھا ۔

(جاری ہے)

شفقت راجپوت کے اس ٹیلنٹ کو عوام کی جانب سے خوب سراہا تو گیا لیکن پذیرائی ملنے کے بعد شفقت راجپوت کا دماغ ساتویں آسمان سے باتیں کرنے لگا ۔

شفقت راجپوت ، جو پہلے بال کاٹنے کے چند سو روپے وصول کرتا تھا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پہلے ہزاروں اور اب لاکھوں کی بات کرنے لگا ہے ۔ شفقت کے پاس آئے گاہکوں کا کہنا ہے کہ اگر لاہور سے بھی دلہا تیار کروایا جائے تو بھی اتنے پیسے نہیں لگتے لیکن شفقت نے ڈیڑھ لاکھ روپے مانگنا شروع کر دئے ہیں جو حیران کُن ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں