میرٹ کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب کیخلاف آواز بلند کرنے والے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 19:05

میرٹ کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب کیخلاف آواز بلند کرنے والے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
بہاولپور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) میرٹ کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب کیخلاف آواز بلند کرنے والے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز پنجاب پولیس کے اہلکار دین محمد کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس میں اس کی جانب سے پنجاب پولیس میں میرٹ کی خلاف ورزی پر وزیراعلی پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب اس اہلکار کو اس کے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دین محمد نے بتایا ہے کہ اسے ڈی ایس پی بہاولپور پولیس نے ساتھیوں سمیت مل کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں