چولستان میں ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،نعیم اقبال سید

تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لاکر پائپ لائنوں میں میٹھے پانی کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی گئی ہے،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور

جمعرات 12 جنوری 2017 20:21

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ نعیم اقبال سیدنے کہا ہے کہ چولستان میں ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر چولستانیوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے پائپ لائنوں میں میٹھے پانی کی فراہمی کو 24 گھنٹے یقینی بنایا گیا ہے وہ اپنے آفس میں صحافیوں کو چولستان کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ چولستان میںچار پائپ لائنوں جن میں 92 کلو میٹر کی پائپ لائن کھالڑی تا چک نمبر108 ڈی بی ،87 کلو میٹر کی چک نمبر111 ڈی این بی تا نواں کوٹ ،43 کلومیٹر کی کھتڑی ڈاہر تا طوفانہ اور 54 کلو میٹر کی میر گڑھ تا چوڑی میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے اور ان چار پائپ لائنوں سے یومیہ 34 ہزار سے زائد انسان اور60 ہزار جانور مستعفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان چار پائپ لائنوں کے علاوہ 652 اور 713 ملین کی دو اور میٹھے پانی کی پائپ لائنوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی جس سے چولستان کے حالات مذید بہتر ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق چولستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وزیر اعلی کے پیکج کے تحت چولستان میں 1100 ٹوبوں کی بھل صفائی اور توسیع کی گئی تھی جس کی وجہ ٹوبوں میں تین چارمہینے پانی رہتا تھا اب وہی پانی سات آٹھ ماہ تک ٹوبوں میں رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چولستان میں حالات مکمل کنٹرول میں ہے اور چولستان پاک بھارت سرحدی علاقوں میں وہ چولستانی خاندان جو جو ان پائپ لائنوں تک نہیں پہنچ سکے ہو ان چولستانیوں کوحال ہی میں کرید کیے گئے چار بائوزر کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے قبل ازیں چولستان کے علاقہ گورکن ،لاکھن،پتھانی والا،باڑی والا ،بوہڑ والا ڈھوری ،ونجو والا،جیاء والا تلوے والا ،پنج کوٹ ،گونجراں والااور بھالے والا پر پائپ لائنوں کے واٹر پوائٹس پر اپنے جانوروں کے ہمراہ رہائش پذیر چولستانیوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں چولستانی اپنے جانوروں کے ہمراہ ان پائپ لائنوں کے قریب رہائش پذیر ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں