رحیم یار خان میگا سیوریج منصوبہ میں گھپلے وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) رحیم یار خان میگا سیوریج منصوبہ میں گھپلے وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر اینٹی کرپشن میں درج ہونے والے مقدمہ میں مذید تحقیقات کے لیے ٹیکنیکل انسپکشن یو نیو رسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہو کی ٹیم پہنچ گئی مذید اہم انکشافات کی توقع 2 ارب سے زائد میگا سیوریج منصوبہ میں ابتدائی رپورٹ میں 7 کروڑ کا غبن ثابت ہونے پر ٹھیکیدار گرفتار کیا تھا جبکہ،ایکسیئن ،ایس ڈی اوز سمیت 12 ملزمان کوڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی ۔

تفصیل کے مطابق رحیم یار خان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے میگااڑھائی ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیوریج منصوبہ میں کرپشن کی شکایت پر وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ کی طرف سے انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 24/16 مئی کو درج ہوا تھا جس کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور فیصل عطاء کے سپرد ہوئی مقدمہ کی ابتدائی رپورٹ جو کہ ٹیکنیکل ٹیم انٹی کرپشن اور تفتیشی آفیسر نے سات کروڑ کا غبن ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

مذید تحقیقات کے لیے ٹیکنیکل انسپکشن یو نیو رسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہو کی ٹیم پہنچ گئی مذید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہیںمقدمہ میں ملوث ملزمان جن میںسے ایکسیئن عباس رضا ،ایس ڈی او امتیاز شفقت ،سب انجینئر عبدالرزاق ،ٹھیکیدا ر ارشاد گھمن ،طارق اے ای او ،وسیم باجوہ سمیت 13 ملزمان ہیں جس میں ٹھیکیدار ارشاد گھمن کو فیصل عطاء نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں