پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک کے لیے بند

منگل 17 جنوری 2017 22:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیئے گئے سی این جی اسٹیشنز ابتدائی طور پر چار روز کے بعد بند کیے گئے۔ترجمان سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے مطابق اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں ان کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔ذرائع کے مطابق اس وقت ترجیح گھریلو صارفین ہیں اور سردی کی وجہ سے ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اگر سردی کی شدت برقرار رہی تو صنعتی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں