بہاولپور،سردی کی شدت میں اضافہ اور کئی علاقوں کی گیس غائب

منگل 17 جنوری 2017 22:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سردی کی شدت میں اضافہ اور کئی علاقوں کی گیس غائب ہوگئی ،بہاولپور شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہو گئی ،رات کے بعد دن بھر گیس نہ آنے سے خواتین پریشان ہوکرسلنڈر اور لکڑی کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

(جاری ہے)

گیس کی قلت کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں ،ماڈل ٹائون بی ،اندرون شہر مچھلی بازار،گری گنج بازار،شاہی بازار سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے، آدھی تنخواہ سلنڈر اور لکڑیوں پر اٹھنے سے تنخواہ دار مرد بھی تشویش کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم میں بہتری آئی تھی مگر گیس کی قلت نے اس خوشی پر پریشانی کے سایے لہرا دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں