باجوڑایجنسی کے سرکردہ قبائلی عمائدین کا خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 16 جنوری 2017 18:26

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) باجوڑایجنسی کے سرکردہ قبائلی عمائدین کا خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔مرتضی خان ، ملک سید محمد ، ملک عمران ، جمعہ سید ، ملک رحمن ، ملک احمد جان اور اقبال خان نے کیو ڈبلیو پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب قومی وطن پارٹی کے چیئرمین محمد حیان کے زیر صدارت سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان کے رہائشگا ہ پر منعقد ہوئی ۔

تقریب میں چیئرمین محمد حیان ، سینئر وائس چیئر مین حاجی حاضر محمد ، چیف آرگنائزر ڈاکٹر نوابزادہ شاہد، وائس چیئرمین محمد اسماعیل خان، فنانس سیکرٹری وزیر اعلیٰ ، وائس چیئرمین ڈاکٹر سعید اللہ، یوتھ صدر ابوزر خان ، نائب صدر زاہد حسین اور جنرل سیکرٹری امیر سلام سمیت کارکنوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب میں سرکردہ قبائلی عمائدین جن میں پیپلز پارٹی سے مرتضی خان ، جماعت اسلامی سے ملک سید محمد آف بدان ، ملک عمران بدان ، جمعہ سید ، اقبال خان جبکہ اے این پی سے ملک رحمن سیداور ملک احمد جان نے خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین محمد حیان ، سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان ، ڈاکٹر نوابزاد ہ شاہد، ڈاکٹر سعید اللہ ،وزیر اعلیٰ اور دیگر مقررین نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نعروں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے ہر فورم پر فاٹا اصلاحات کے حمایت کرکے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ فاٹا سے کالا قانون ایف سی آر ختم کرکے قبائیلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں