باجوڑمہمند تا پشاور شاہراہ پر دوبارہ تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے‘سراج الدین خان

بدھ 18 جنوری 2017 14:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مشاورتی کونسل کے ممبر وصدر شعبہ تعلقات عامہ فاٹا سراج الدین خان نے کہا ہے کہ باجوڑمہمند تا پشاور شاہراہ پر دوبارہ تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے کیونکہ باجوڑایجنسی اور مہمند ایجنسی کے لوگوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ شاہراہ پر تین سال قبل کام کا آغاز کیاگیاتھا لیکن کام اھورا چھوڑدیاگیا۔ جس کیوجہ سے مسافروں کو یا توملاکنڈ کے راستے طویل سفر کرنا پڑتاہے اوریا امبار کے دشوار گزار راستے پر جانا پڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ کی خرابی کیوجہ سے اکثر مریض جوکہ پشاور منتقل کئے جاتے ہیں اکثر راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں