ممتا ز ماہر تعلیم پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے کامر س کالج خار کے پرنسپل کے حیثیت سے چارج سنبھال لیا

بدھ 18 جنوری 2017 14:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ممتا ز ماہر تعلیم پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے کامر س کالج خار کے پرنسپل کے حیثیت سے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ باجوڑایجنسی کے قبائلی عمائدین اور عوام نے اُن کی تعیناتی کا خیر مقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز خار کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے باجوڑایجنسی کے تمام اہل علم وادب سے اپیل کی کہ نہ صرف یہ کہ وہ آگے آکر اُن کو کالج کو صحیح اندا ز میں چلانے ،حرام اور ناروا کاموں سے بچنے اور ملک وقوم کو بہترین اور تربیت یافتہ افراد فراہم کرنے کی دعا کریں بلکہ کالج کے بہترین مفاد میں اپنے مشورے میرے ساتھ شامل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام تجربات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سٹاف ،اعلیٰ حکام اور دوستوں کے تعاون سے کالج کو بہترین ادارہ میں تبدیل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں