ایف سی آر فاٹا کے تمام مسائل کی جڑ ہے ‘فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے

قومی وطن پارٹی باجوڑایجنسی کے سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان کی مقامی صحافیوں کیساتھ با ت چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:48

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی باجوڑایجنسی کے سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان نے کہا ہے کہ فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے کیونکہ ایف سی آر فاٹا کے تمام مسائل کی جڑ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کیساتھ با ت چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کیوجہ سے قبائلی عوام اس دور جدید میں بھی اپیل ، وکیل اور دلیل کی حق سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں انضمام سے خیبر پختونخواہ ملک کا دوسرا بڑ ا صوبہ بن جائیگا ۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبہ میں انضمام کیلئے آفتاب احمد خان شیرپائو ہر فورم پر آواز اُٹھارہے ہیں اور انہوں نے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں