ْقبائل محب وطن پاکستانی ہیں ،ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں ،کسی ایک شخص کے جرم کی سزا سارے لوگوں کو نہ دیاجائے ، ملک کے مختلف حصوں خصوصاًً پنجاب میں باجوڑایجنسی کے لوگوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں

خیبر پختونخوا کے سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 20:48

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے ملک کے مختلف حصوں خصوصاًً پنجاب میں باجوڑایجنسی کے لوگوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائل محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔ کسی ایک شخص کے جرم کی سزا سارے لوگوں کو نہ دیاجائے ۔

وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ ناوگئی باجوڑ میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

شوکت اللہ خان نے کہا کہ قبائلی عوام ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کااظہار کیا کہ لاہوربم دھماکے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرامن اور محب وطن قبائلیوں کو گرفتار کیاجارہاہیں ۔ شوکت اللہ خان نے کہا کہ قبائل نے ہرمشکل حالات میں ملکی دفاع اور سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیںاور آئندہ بھی دیتے رہیںگے ۔ انھوں نے کہا کہ قبائلیوںاور خصوصاًً باجوڑایجنسی کے لوگوں کی گرفتاری کا سلسلہ فوری بند کیاجائے اور کسی ایک شخص کے جرم کی سزا سارے لوگوں کو نہ دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں